ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم نے ایک حکم میں:

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےآقای محمد فروزندہ کو مستضعفین ادارے کا مزید پانچ سال کے لئے سربراہ مقرر کیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں آقای محمد فروزندہ کو مزید پانچ سال کی مدت کے لئےمستضعفین ادارے کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

جناب آقای محمد فروزندہ دام توفیقہ

آپ کی اور آپ کے ساتھیوں کی توفیقات و تلاش و کوشش اور ادارہ مستضعفین کی سربراہی کے دوران آپ کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے پیش نظر آپ کو31 /تیر/1388 سے مزید پانچ سال کے لئے مذکورہ ادارے کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔

امید کی جاتی ہے کہ ادارے کے آئین کے اندر اور تمام دستورات کی مراعات اور نظام کی کلی پالیسیوں کی سمت اپنے تمام وسائل اور اپنی توانائیوں سے استفادہ کریں گے۔

امید ہے کہ محرومین اور مستضعفین کی شایان شان خدمت انجام دینے اور مادی اور معنوی لحاظ سے ان کی زندگی کی سطح کو بہتر بنانے اور ادارے کے اعلی اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں خداوند متعال کی توفیق آپ کے شامل حال رہےگي۔

سید علی خامنہ ای

4/مرداد/1388

700 /