رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای مریوان پہنچنے کے فوری بعد زریوار دریا کے ساحل پروالفجر 4 کارروائیوں کے 4 گمنام شہیدوں کے مزار پر حاضر ہوئے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور شہداء کی فداکاریوں اور قربانیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
سن 1362 ہجری شمسی میں والفجر 4 کارروائی یا اللہ کی رمز کے ساتھ مریوان کے مغرب میں شروع ہوئی اور اس کارروائی میں 200 کلو میٹرمربع رقبہ کو دشمن سے آزاد کرالیا گیا اور مریوان کودشمن کے توپ کے حملوں سے بچا لیا گیا۔