ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

استقبال

کردستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا بے مثال ، شاندار اور تاریخی استقبال

کردستان " اسلام ،انقلاب اور ایران کا مضبوط و مستحکم قلعہ ہے کردستان کے غیور، مؤمن اور عشق و محبت سے سرشار عوام نے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا بے مثال ، شاندار اور تاریخی استقبال کیا کردستان کے عوام نے شیعہ و سنی اتحاد اور انقلابی اور قومی اصولوں کے دفاع کے سلسلے میں بہترین اور شاندار جلوے پیش کئے ہیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے استقبال کی تقریب کا آغاز صبح گیارہ بجے  ہوا جب آپ کی حامل گاڑی سنندج میں قومی پارک کے سامنے پاسداران روڈ پر پہنچی ، کردستان کے دلیر و بہادر مردوں ، عورتوں ، جوانوں اور نوجوانوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے، خوشی و مسرت میں تکبیر کے نعرے بلند کئے ، لوگوں کی بڑی تعداد رہبر معظم کی گاڑی کے ہمراہ پیدل روانہ ہوئي اور مقامی رسم و رواج کے مطابق لوگوں نے محبت و الفت کے شاندار، بہترین اور تاریخی جلوے پیش کئے۔

رہبر معظم کے یادگار استقبال میں کچھ لوگ قومی پارک کے سامنے پاسداران روڈ پر پر جمع ہوئے جب کہ بعض ایئرپورٹ کے راستے میں اور کچھ جہاد اسکوائر پراور بعض کردستان یونیورسٹی کے پاس استقبال کے لئے کھڑے تھے لوگ ہاتھ ہلا ہلا کر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اورقلبی احساسات کا اظہار کررہے تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی ، عوام کے پر جوش استقبال کے بعد سنندج کے آزادی اسکوائر پر پہنچے جہاں لاکھوں افراد رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دیدار کے منتظر تھے۔

700 /