رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین – دفتر تحکیم وحدت – کی درخواست کے جواب اور مذکورہ یونین کے چھبیسیوں سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں جوانوں کی طاقت، نشاط اور پختہ عزم کو قومی وقار، استقلال اور آزادی کے دشمنوں کے مقابلے میں اہم اور فیصلہ کن عنصر قراردیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالی
عزیزطلباء
قوموں کے درمیان بلند اہداف و اصولوں کے مقابلہ، نیز قدرتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے جد وجہد و تلاش وکوشش اور دشمنوں کی طرف سے قومی شرف و وقار ، استقلال اور آزادی کی راہ میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کو برطرف کرنے کے لئے جوانوں کی طاقت و نشاط اور پختہ عزم و ارادہ اہم اور فیصلہ کن عنصر ہے۔ ان عظیم اور اہم میدانوں میں اپنی موجودگی کو فعال اورمؤثر بنائیں ۔خداوند متعال کی مدد و نصرت ، صراط مستقیم پرگامزن رہنے ،اسلامی احکام اور قرآن کریم کی ہدایات پر عمل کرنے کی بدولت کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی انشاءاللہ ۔ آپ کی توفیق و کامیابی کے لئے دعا کرتا ہوں اور آپ کو خدا وند متعال کے سپرد کرتا ہوں ۔
سید علی خامنہ ای