ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام

رہبر معظم کا رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی ہمسر کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی یار و یاور و ہمدم و ہمسر کی رحلت پر ان کے محترم خاندان اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی یار و یاور و ہمدم و ہمسر کی دردناک رحلت پرایرانی عوام ، حضرت امام (رہ) کے تمام ارادتمندوں ، خاندان والوں ، اولاد ، پوتوں بالخصوص حجۃ الاسلام آقائ سید حسن خمینی ،ان کے برادران اوردیگر پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اس مرحومہ کا تعلق بھی علمی گھرانے سے تھا طویل مدت تک حضرت امام (رہ) کے ہمراہ اور ان کی یار و مددگار رہیں اور اس عظیم جہاد کے تمام مراحل میں ہمیشہ ان کے لئے آرام و سکون کا باعث بنی رہیں اور صبر و توکل اور پختہ عزم کے ساتھ قابل افتخار زندگی بسر کی۔

خداوند متعال ان پر اور امام (رہ) پر رحمت نازل فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

1 / فروردین/ 1388

700 /