بسمہ تعالی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صاحب مفاتیخ الجنان اورکئي دوسری گرانفدر کتابوں کے مؤلف ، معروف و مشہور عالم دین مرحوم حاج شیخ عباس قمی کے فرزنداورعالم پرہیزگار و متقی مرحوم حجۃ الاسلام آقای شیخ محسن محدث کی رحلت پر مرحوم کے محترم خاندان اور دوستداروں کو ایک پیغام میں تعزيت و تسلیت پیش کی ہے۔
مرحوم حجۃ الاسلام آقای شیخ محسن محدث کی تجلیل و تعظیم ان کے والد مرحوم کےاس عظیم حق کو ادا کرنے کا معمولی حصہ ہے جو تمام مؤمنین کی گردن پر ہے۔
والسلام علی عباداللہ الصالحین
سید علی خامنہ ای
27 / اسفند/ 1387