رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سرورکائنات، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےمختلف سول ، فوجی اور انقلاب اسلامی ،عدالتوں سے سزایافتہ 905 افراد کی سزاؤں کو معاف کرنے یا ان میں تخفیف کرنے سے موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ شاہرودی نے ایک خط میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے مذکورہ افراد کی سزاؤں کو معاف یا ان میں تخفیف کرنے کی درخواست کی تھی رہبر معظم نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست سے موافقت کی۔