رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کے فرزند کی رحلت پر انھیں ایک پیغام میں تعزیت پیش کی ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب مستطات آیت اللہ حاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی دامت برکاتہ
آپ کے فرزند کی دردناک رحلت پر صمیمانہ تعزیت پیش کرتا ہوں اور صابرین کے لئے اللہ تعالی کی اس بشارت اور خوشخبری کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرتا ہوں ارشاد رب العزت ہے: و بشر الصابرین الذین اذا اصابتھم مصیبۃ قالوا انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بخشش ، مغفرت و رحمت اور جنابعالی اور مرحوم کی والدہ ماجدہ اور دیگر پسماندگان کے لئے صبر و تحمل طلب کرتا ہوں ۔
سید علی خامنہ ای
21 / اسفند/ 87