ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی

تہران – باکو کے باہمی روابط مختلف شعبوں میں سب سے قریب ، سب سےسنجیدہ اور سب سےعمیق ہوسکتے ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی نے آج سہ پہر کو آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے مشترکات اور تہران – باکو کے بےمثال روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے باہمی روابط سب سے قریب ، سب سےسنجیدہ اور سب سےعمیق ہوسکتے ہیں ۔

رہبر معظم نے ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے باہمی روابط میں فروغ کے سلسلے میں امریکہ اور صہیونیوں کیطرف سے رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے اور برادرانہ روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے مشترکہ وسائل و امکانات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

اس ملاقات میں ایران کے صدر احمدی نژاد بھی موجود تھے آذربائیجان کے صدر نے آج ایرانی حکام کے ساتھ اپنی ملاقات کو بہت ہی مفید اور نتیجہ خیز قراردیتے ہوئے کہا: ہم نےتمام شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے اہم اقدامات انجام دیئے ہیں۔

الہام علی اف نے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بعض عناصر مسلسل دونوں ممالک کے باہمی روابط کو متاثر کرنے کی کوشش کرشش کررہے ہیں لیکن کسی بھی دوسرے ملک کو ایران اور آذربائیجان کے باہمی روابط پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

700 /