رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو تہران میں مصلای امام خمینی (رہ)میں قرآن کریم کی بین الاقوامی نمائشگاہ کے مختلف حصوں کا دو گھنٹے تک مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی بھی رہبر معظم کے ہمراہ تھے رہبر معظم نے قرآن کریم کے ناشروں سے متعلق حصوں کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ قرآن کے موضوع پر تحقیقاتی کتابوں ، مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے ترجموں، قرآنی اور دینی سافٹ ویئر بالخصوص جوانوں اور بچوں سے متعلق ، قرآنی داستانوں ، قرآنی اور دینی سیریل ، قرآنی سائٹوں ، قرآن سے متعلق ہنری اور صنعتی آثار اور پیغمبر اعظم (ص) سے متعلق خصوصی اطاق کا قریب سے مشاہدہ کیا اور ان کے ناشرین سے گفتگو کی نیزقرآن مجید سے متعلق مختلف شعبوں میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کیں۔