ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی طرف سے

ایرانی فضائیہ کے سربراہ کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں میجرجنرل احمد میقاتی کو ایرانی فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میجر جنرل احمدی میقاتی

فوج کے سربراہ کی تجویز اور آپ کے مفید اور قابل قدر تجربات اور تعہد کے پیش نظر آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی فوج کا سربراہ مقرر کرتا ہوں ۔

امید ہے کہ فضائیہ کے متعہد اہلکاروں سے استفادہ کرتے ہوئے فضائیہ کی رزمی اور دفاعی صلاحیتوں میں مزید ارتقاء کے اسباب فراہم ہونگے۔

اس منصب پر میجرجنرل کریم قوامی کی شائستہ خدمات اور کوششوں کی قدر کرتا ہوں۔

خداوند متعال کی بارگاہ سے سب کی توفیق کا طلبگار ہوں۔

سید علی خامنہ ای

6/8/1385

700 /