ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

مجلس ترحیم

مرحوم آیت اللہ حاج میرزا جواد آقای تبریزی کی مجلس ترحیم

بسمہ تعالی

اذا مات العالم ثلمۃ في الاسلام ثلمۃ لا يسدھا شيء

فقیہ نامدار اور مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ آقای حاج میرزا جواد آقای تبریزی قدس اللہ سرہ کی دردناک رحلت کی خبر سنکر کافی رنج و غم ہوا ہے مرحوم حوزہ علمیہ کے مضبوط علمی ستون تھے جنھوں نے اچھے اور شائستہ شاگردوں کی تعلیم و تربیت کرکے حوزہ علمیہ اور مذہب حقہ شیعہ کی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ مرحوم کے افسوسناک فقدان پر مراجع عظام، علماء اعلام ، حوزات علمیہ بالخصوص حوزہ علمیہ قم ، مرحوم کے تمام ارادتمندوں ، ان کے فرزندوں اور پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ( مد ظلہ العالی ) کی طرف سے بروز بدھ ، بتاریخ 1/9/1385 کو نماز مغرب و عشا کے بعد مسجد اعظم میں مجلس ترحیم منعقد ہوگی اور اسی سلسلے میں تہران میں مدرسہ عالی شہید مطہری میں دوسری مجلس ترحیم مؤرخہ 4/9/85 کو سہ پہر کو 3 بجے سے لیکر 30/4 تک منعقد ہوگی۔

دفتر مقام معظم رہبری

30/8/1385

700 /