ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

مناسب اقدامات اورپروگراموں کے ذریعہ ہرسال حج کا واقعی حق پہلے سے زیادہ ادا کیا جائے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج حج کے انتظامی امور کے اہلکاروں سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: مناسب اقدامات اور پروگراموں کے ذریعہ ہرسال حج کا واقعی حق پہلے سے زیادہ ادا کیا جائے۔

رہبر معظم نے حج سے متعلق اداروں کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: حج بولتی ہوئي زبان، مؤثراورنافذالعمل موقع ہے اور اس کی عظیم ظرفیت سے بہترین طریقے سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم نے حج کے موقع پر موجود امکانات سے بہتر استفادہ کے لئے تمام اداروں کے باہمی تعاون کو ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: اداروں کے امکانات کا غور سے جائزہ اور حج کو بہتر انداز میں ادا کرنے کے لئے ان امکانات سے ضروری استفادہ کے لئے ہمآہنگی مؤثر ثابت ہوگي۔

رہبر معظم نے عالم اسلام کے حجاج کے دلوں کو جذب کرنے کے لئے قرآن کریم کی بے مثال ظرفیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حرمین شریفین میں ایران کے ممتاز قاریوں سے استفادہ قرآن کریم کے عظیم سرمائے کی طرف بیت اللہ الحرام کے زائرین کے دلوں کو جذب کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی طرح حج کی عظیم ظرفیت سے استفادہ کے سلسلے میں مختلف مخاطبین کی ضروریات کے مطابق ثقافتی قدم کو اہم اور مؤثر قراردیا۔

اس ملاقات کے آغاز میں ایرانی حجاج کے سرپرست اور ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی رے شہری نے اس سال حج کومعنویت سے سرشار ، عزتمند اور پرسکون منعقد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حج کے عظیم اجتماع سےمختلف اداروں اور ثقافتی مراکزکےمؤثر تعاون اور وزارت خارجہ کی فعال کارکردگي کے ذریعہ بہتر استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح حج و زيارت ادارے کے سربراہ آقای خاکسار قہرودی نے حج کے بارے میں انتظامی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: ماہرین کے تعاون اورخامیوں کی شناخت اور انھیں برطرف کرنے کی وجہ سے زائرین کی رضامندی حاصل کرنے میں اضافہ ہوا ہے۔

700 /