رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عام ، انقلابی اور فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 1874 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافیت کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے عید سعید غدیر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے ایک خط میں عفو و بخشش کمیشن کے آئین کے مطابق عام ، انقلابی اور فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 1874 افراد کو سزاؤں میں کمی اور معافیت کا مستحق قراردیا اور رہبر معظم سے ان کی سزاؤں میں کمی اور معافیت کی درخواست کی جسےررہبر معظم انقلاب اسلامی نے منظور کرلیاہے۔