ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا علامہ مرتضی عسکری کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم تشیع کے مایہ ناز محقق و مؤلف جناب علامہ مرتضی عسکری رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کے موقع پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالی قدر محقق و مؤلف مرحوم آیۃ اللہ حاج سید مرتضی عسکری رحمۃ اللہ علیہ کی وفات حسرت آیات پر تمام علماء کرام ، حوزات علمیہ اور مرحوم کے شاگردوں و ارادتمندوں بالخصوص مرحوم کے اہل خانہ اور اولاد کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اس عظیم عالم دین نے اپنی با برکت عمر کے دسیوں سال ، کلام، تاریخ اور حدیث میں تحقیق و ریسرچ میں صرف کیے جس کا نتیجہ وہ تالیفات و مقالات ہیں جنھیں اسلامی دنیا میں خاطر خواہ پذیرائی حاصل ہوئی اور جنھوں نے مکتب اہلبیت (ع)کے نشر و اشاعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس محنتی، بلند ہمت اور پر تلاش عالم دین پر خدا وند متعال کی رحمت نازل ہو۔

والسلام

سید علی خامنہ ای

700 /