رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم تشیع کے مایہ ناز محقق و مؤلف جناب علامہ مرتضی عسکری رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کے موقع پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالی قدر محقق و مؤلف مرحوم آیۃ اللہ حاج سید مرتضی عسکری رحمۃ اللہ علیہ کی وفات حسرت آیات پر تمام علماء کرام ، حوزات علمیہ اور مرحوم کے شاگردوں و ارادتمندوں بالخصوص مرحوم کے اہل خانہ اور اولاد کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
اس عظیم عالم دین نے اپنی با برکت عمر کے دسیوں سال ، کلام، تاریخ اور حدیث میں تحقیق و ریسرچ میں صرف کیے جس کا نتیجہ وہ تالیفات و مقالات ہیں جنھیں اسلامی دنیا میں خاطر خواہ پذیرائی حاصل ہوئی اور جنھوں نے مکتب اہلبیت (ع)کے نشر و اشاعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس محنتی، بلند ہمت اور پر تلاش عالم دین پر خدا وند متعال کی رحمت نازل ہو۔
والسلام
سید علی خامنہ ای