ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ملاقات

رہبر معظم سے حج کے انتظامی اہلکاروں کی ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ادارہ حج کے انتظامی اہلکاروں سے ملاقات میں ان کی طرف مراسم حج کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور ثقافتی فعالیت و تبلیغ کے سلسلے میں حج کو اہم اور غنیمت موقع قراردیتے ہوئے فرمایا: حجاج بیت اللہ الحرام کے درمیان آگاہی اور بیداری پیدا کرنے کے لئے نئے اور جدید طریقوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم نے ثقافتی فعالیت کو فکری تحول و تبدیلی کا منشاء و سبب اور حجاج کی خدمت کو سب سے اہم اورغنیمت موقع قراردیا۔

رہبر معظم نے ایام حج میں معنوی اور ثقافتی اثر اور حجاج بیت اللہ الحرام کے فکری رشد و بالندگي کے لئے تبلیغات کے نئے طریقوں سے استفادہ پر تاکید فرمائي۔

اس ملاقات کے آغاز میں ایرانی حجاج کے سرپرست اور ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین رے شہری نے حج کے عظيم اجتماع کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: اس سال انتظامی حکام کی تلاش اور کوششوں کے نتیجے میں گذشتہ برسوں کی نسبت حج کے موقع پر حجاج کی مشکلات کو کم کرنے اور کافی حد تک ان کی مرضی کو حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

رے شہری نے رہبر معظم کے بعثہ کی جانب سے حج کے موقع پر مختلف بین الاقوامی سمیناروں کے انعقاد کی طرف اشارہ کر تے ہوئے کہا: ایٹمی معاملے میں ایران کی پیشرفت و ترقی اور اسرائيل پر حزب اللہ لبنان کی تاریخی فتح کی وجہ سے جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ حجاج بیت اللہ الحرام نے وسیع پیمانے پر والہانہ محبت و انس اور لگاؤ کا اظہار کیا ہے۔

700 /