رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام حاج سید صالح طاہری خرم آبادی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آیت اللہ حاج سید حسن طاہری خرم آبادی دامت افاضاتہ
عالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام حاج سید صالح طاہری خرم آبادی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر ان کے لواحقین ، خاندان ، اولاد ، خرم آباد کے عزیز عوام اور جناب عالی کو تعزیت پیش کرتا ہوں ۔ اہواز میں مسلط کردہ جنگ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی کے دوران مرحوم کی زحمات اور گرانقدر کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔
خداوند متعال کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے مغفرت اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر جزیل طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
2 /11/ 1385