حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز مغرب و عشاء جماعت کے ساتھ ادا کی گئی اور اس کے بعد محرم کی نویں شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اس مجلس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،حسینیہ کے اطراف کی سڑکیں بھی مجمع سے مملو تھیں، ذاکرین نےقیام امام حسین (ع) کے مختلف پہلؤں پر روشنی ڈالنے کے بعد مصائب اہلبیت (ع) میں نوحے اور مرثیے پیش کئے ۔