حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز مغرب و عشاء جماعت کے ساتھ ادا کی گئی اور اس کے بعد شب عاشور میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اس مجلس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے شرکت کی ، ذاکرین نےقیام امام حسین (ع) کے مختلف پہلؤں پر روشنی ڈالنے کے بعد اہلبیت (ع) کے مصائب میں نوحے اور مرثیے پیش کئے ۔
واضح رہے کہ مجالس عزا کا یہ سلسلہ بارہ محرم الحرام مطابق جمعرات بارہ بہمن تک جاری رہےگا۔