رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حجۃ الاسلام حاج شیخ اسماعیل فردوسی پور کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مخلص اور خدمت گذارعالم دین مرحوم حجۃ الاسلام حاج شیخ اسماعیل فردوسی پورکی دردناک رحلت پر ان کے محترم خاندان ، دوستداروں اور ساتھیوں بالخصوص خراسان اور فردوس کے مؤمن اور متدین عوام کو تعزيت پیش کرتا ہوں۔
اس خدمت گذار عالم دین نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ اسلام اور انقلاب اسلامی کی خدمت میں بسرکیا۔ امام (رہ) کے ساتھ نجف اشرف ، ہجرت کے دوران اور اس کے بعد مخلصانہ ہمراہی ، مشہد میں عدلیہ کے شعبہ میں خدمات ، پارلیمنٹ اور خبرگان کونسل میں نمائندگی ان کی زندگی کے مایہ ناز اقدامات میں شامل ہیں۔ سات تیر کے حادثہ میں زخمی ہوکر جانبازی کی منزل پر فائز ہونا اس عالم دین کے گرانقدر فضائل کا ایک اورباب ہے۔
خدا وند متعال سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور ان کے پسماندگان اور محترم خاندان کے لئے صبرجمیل اوراجرجزیل طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
28/ 11/ 1385