رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے نئے اراکین کا پانچ سال کی مدت کے لئے تقرر کیا ہے۔
رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
خداوند متعال کا شکر گذار ہوں کہ اس کی تائید و ہدایت کی روشنی میں مجمع تشخیص مصلحت نظام نے دوسری پانچ سالہ مدت کے لئے اپنے قانونی وظائف کے دائرے میں خدمات انجام دینے کی توفیق حاصل کی ہے۔ملک کے بیس سالہ منصوبہ کی تدوین و تنظیم اورملک کی کلی پالیسیاں ان خدمات میں سر فہرست ہیں۔ میں مجمع کےتمام محترم اراکین، دفترکے کارکنوں بالخصوص مجمع کے سربراہ اور ان کی طرف سے حسن نیت اورخوش اسلوبی کے ساتھ کام کرنے پر شکرگذار ہوں۔
مجمع کی مناسب و مکمل ترکیب کی بدولت مجمع میں بیان ہونے والے موضوعات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لینے میں کافی مدد ملے گی اور ماہرین کے نظریات کو مدنظر رکھنے سے مجمع کے مصوبات میں مزید یقین و استحکام اوراستدلال پیدا ہوجائےگا۔
لہذا مجمع کے محترم اراکین کو ماہرین کے نظریات سے زيادہ سے زیادہ استفادہ کرنے اور اسے قوت بہم پہنچانے اور فعال بنانے کی سفارش کرتا ہوں۔
ان مستندات کی تدوین بھی ضروری ہےجن کے محور پر مجمع کے مصوبات استوار ہیں بیشک یہ علمی اسناد ہیں جن سے محققین استفادہ کرسکتے ہیں۔
اب نئی پانچ سالہ مدت کے لئےمندرجہ ذیل حقیقی اور حقوقی شخصیات کو جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقای ہاشمی رفسنجانی کی سربراہی میں منصوب کرتا ہوں۔
٭ تینوں قوا کے سربراہان
٭گارڈین کونسل کے معزز فقہاء
٭ جس ادارے کے متعلق بحث ہوگي اس کے وزیر یا سربراہ
٭ پارلیمنٹ سے بحث سے متعلق کمیشن کا سربراہ
حجج اسلام و آیات عظام و حضرات:
آقای ہاشمی رفسنجانی، آقای جنتی، آقای واعظ طبسی، آقای امینی نجف آبادی، آقای حداد عادل، آقای امامی کاشانی، آقای موحد کرمانی، آقای حسن حبیبی، آقای میر حسین موسوی، آقای علی اکبر ولایتی، آقای دری نجف آبادی، آقای محمدی ری شہری، آقای حاج شیخ حسن صانعی، آقای حسن روحانی، آقای حبیب اللہ عسکر اولادی، آقای علی لاریجانی، آقای محمد رضا باہنر، آقای مجید انصاری، آقای سید مصطفی میر سلیم، آقای توسلی محلاتی، آقای سید مرتضی نبوی، آقای علی اکبر ناطق نوری، آقای سید حسن فیروز آبادی، آقای غلامرضا آقازدہ، آقای بیژن نامدار زنگنہ، آقای محسن رضائی، آقای حسین مظفر، آقای محمد ہاشمی، آقای محمد رضا عارف، آقای محمد جواد ایروانی، آقای پرویز داؤدی، آقای غلامحسین محسنی، آقای علی آقا محمدی، آقای محمد فروزندہ، آقای داؤد دانش جعفری۔
خدا وند متعال کی بارگاہ سے اس عظیم ذمہ داری کو نبھانے میں محترم حضرات کے لئے توفیق طلب کرتا ہوں اور اس حکم کے متن اور اس کے ساتھ منسلک سفارشات پر توجہ کا طالب ہوں ۔
سید علی خامنہ ای