رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفاع مقدس کے ہنر مند مرحوم آقای رسول ملا قلی پور کی اچانک موت پر اہالی سینما کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دفاع مقدس کے ہنر مند مرحوم آقای رسول ملا قلی پور کی اچانک موت پر ان کے پسماندگان ، دوستوں ، اہالی سینما اور ہنرمند افراد کو تعزیت پیش کرتا ہوں مرحوم ایسے افراد میں شامل تھے جنھوں نے جوش وجذبہ اور خلوص کے ساتھ ہنر کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی عمر کےکئی سال اسی جد وجہد میں بسر کئے اور گرانقدر و مفید آثار خلق کئے محروم کی موت سے یقینا اہل ہنر کو سخت صدمہ پہنچاہے میں خداوند متعال کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے مغفرت اور رحمت کا طلبگارہوں۔
سید علی خامنہ ای
17 / اسفند/ 1385