تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء آج تہران یونیورسٹی سے حسینیہ امام خمینی (رہ) کی طرف جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے اور انھوں نےرہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کی مجلس عزا میں شرکت کی ۔
تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کی طلباء انجمنیں تہران یونیورسٹی سے ماتمی جلوس کی شکل میں نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے رہبر معظم کے گھر کی جانب روانہ ہوئیں ۔
طلباء نے اس کے بعد حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس عزا میں شرکت کی اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے غم میں سینہ زنی اور ماتم کیا اور ان کے ساتھ عہد و پیمان وفا کیا۔ مجلس سے حجۃ الاسلام والمسلمین نقویان نے خطاب کیا اور مرثیہ اور نوحہ خواں حضرات نے مرثیے اور نوحے پیش کئے۔