رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے تینتالیسویں سالانہ اجلاس کے شرکاء کے نام پیغام صادر فرمایاہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آپ جوانوں کی طرف سے علم حاصل کرنے کے سلسلے میں جو تلاش وکوشش بھی کی جارہی ہےوہ آپ کی طرف سے اس ملک و قوم کے مادی اور معنوی اقتدار کو واپس لانے کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے کسی دور میں اس قوم کے ہاتھ میں علم و خلاقیت کی مشعل تھی ، دوسروں سے وابستگی کے دور میں پیدا ہونے والی علمی پسماندگی کو انقلاب کی نسل دور کرسکتی ہے اور یہ ایک تاریخی ذمہ داری ہے۔
درس کے موضوعات کے انتخاب نیز سیکھنے اور تحقیق کرنے میں جو جد وجہد آپ کررہے ہیں اس میں ملک کی ضروریات کو مد نظر رکھیں اور خداوند دانا و قدیر سے مدد و نصرت طلب کریں ، اپنے پاک دلوں کو اس کے فضل و ہدایت کے نور سے منور کریں اور جان لیں کہ مستقبل اس قوم کے ہاتھ میں ہے جس کے جوان جد وجہد کے پیکر ، صاحب فکر اور پر امید ہوں۔ میں آپ تمام عزيز فرزندوں کو خداوند متعال کے سپرد کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
2/آبان/1387