رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو مصلی امام خمینی (رہ) میں قرآن مجید کی سولہویں بین الاقوامی نمائشگاہ کے مختلف حصوں کا دو گھنٹے تک قریب سےمشاہدہ کیا۔
نمائشگاہ کے دورے کے موقع پر وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی بھی رہبر معظم کے ہمراہ تھے رہبر معظم نے قرآنی ناشروں سے متعلق حصوں ، مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر ، مذہبی اور قرآنی تحقیقاتی سافٹ ویئر اور بچوں سے متعلق اطاق کا مشاہدہ کیا اورناشروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان سے قرآن کریم کے متعلق جدید نشریات اور سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔