رہبرمعظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کےکمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں میجرجنرل حسن شاہ صفی کو جمہوری اسلامی ایران کی فضائیہ کا نیا سربراہ مقررکیا ہے۔
حکم کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میجرجنرل حسن شاہ صفی
مسلح فوج کے سربراہ کی تجویز اور آپ کی شائستگی و مفید تجربات کے پیش نظر آپ کو جمہوری اسلامی ایران کی فضائیہ کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔
فضائیہ کی موجودہ فضائی صلاحیتوں میں ارتقاء ، پیشرفت و ترقی اور علمی و صنعتی مراکز کے ساتھ تعاون کے ذریعہ تحقیقی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا اور مؤمن و مستعد افراد سے استفادہ کرنا آپ کے اہم وظائف میں شامل ہے۔
اس منصب پر میجرجنرل میقانی کی گرانقدرخدمات اور ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خداوند متعال کی بارگاہ سے سب کی توفیق کا خواہاں ہوں ۔
سیدعلی خامنہ ای
10/شہریور/1387