رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کےکمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے الگ الگ احکامات میں میجرجنرل سید عبدالرحیم موسوی کو جمہوری اسلامی ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا جانشین، میجرجنرل محمد حسین دادرس کوفوج میں ہم آہنگی کا نائب سربراہ اور میجرجنرل احمد رضا پوردستان کو بری فوج کا سربراہ مقررکیا ہے۔
احکامات کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میجرجنرل سید عبدالرحیم موسوی
مسلح فوج کے سربراہ کی تجویز اور آپ کی شائستگی و مفید تجربات کے پیش نظر آپ کو جمہوری اسلامی ایران کی فوج کے سربراہ کا جانشین مقرر کرتا ہوں۔ امید ہے کہ فوج کے سربراہ کے نقطہ نظر کے مطابق فوج کے منظور شدہ احکامات اور ذمہ داریوں کو انجام دینے میں ضروری اقدامات عمل میں لائیں گے۔
اس منصب پر میجرجنرل قرائی آشتیانی کی خدمات اور ان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خداوند متعال کی بارگاہ سے سب کی توفیق کا طلبگار ہوں ۔
سید علی خامنہ ای
4 / شہریور/1387
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میجرجنرل محمد حسین دادرس
فوج کے سربراہ کی تجویز اور آپ کے سابقہ گرانقدر تجربات کے پیش نظر آپ کو جمہوری اسلامی ایران کی فوج میں ہم آہنگی کا نائب سربراہ مقرر کرتا ہوں۔
فوج کے سربراہ کے نقطہ نظر کے مطابق سونپے گئے امور کی ماہرانہ پیشرفت اور فوج کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون ہم آہنگی شعبہ کے اہم وظائف میں شامل ہے۔
اس منصب پر میجرجنرل موسوی کی گرانقدر خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خداوند متعال کی بارگاہ سے سب کی توفیق کا طلبگار ہوں ۔
سید علی خامنہ ای
4 / شہریور/1387
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میجرجنرل احمد پوردستان
فوج کے سربراہ کی تجویز اور آپ کے سابقہ حسن کارکردگی اورگرانقدر تجربات کے پیش نظر آپ کو جمہوری اسلامی ایران کی بری فوج کا سربراہ مقرر کرتا ہوں امید ہے کہ مؤمن اور باتجربہ افراد کے ذریعہ فوج کی پیشرفت و ترقی اور ضروری ساز وسامان کی فراہمی میں مؤثر اقدامات عمل میں لاکر اپنی اہم مہ داری کو اچھی طرح پورا کریں گے۔
اس منصب پر میجرجنرل محمد حسین دادرس کی تلاش و کوشش پو شکرگذار ہوں۔
خداوند متعال کی بارگاہ سے سب کی توفیق کا طالب ہوں ۔
سید علی خامنہ ای
4 / شہریور/1387