ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی

اسلامی انجمنوں کے مستقل طلباء کی یونین کے نویں سالانہ اجلاس کے نام پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی انجمنوں کے مستقل طلباء یونینوں کے نویں سالانہ اجلاس کے نام پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عزیز جوانو

عظیم قومی آرزوؤں کو حاصل کرنے کے لئے پختہ عزم ، اخلاص ، شجاعت اور غور و فکر کی ضرورت ہے۔

اور مؤمن جوان جس نے انقلاب اسلامی اور عظيم الشان امام (رہ) کی راہ و روش اور ان کے اصولوں کو دل کی گہرائی سے قبول کیا ہے وہی امید بخش افراد ہیں جو قوم کو اس کے بڑے اور عظیم اہداف تک پہنچنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں ۔

انقلاب کے چوتھے عشرے میں عدل و انصاف اور پیشرفت و ترقی کے حصول کے لئے نقشہ کو اس حقیقت کے پیش نظر رقم کیا جاسکتا ہے۔

خداوند متعال سے مدد طلب کیجئے اور اسی سے امید وابستہ رکھیئے۔

حضرت بقیۃ اللہ (عج) کی دعا آپ کی پشتپناہ ہو۔

سید علی خامنہ ای

3 / شہریور/1387

700 /