رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کی انصاف طلب تحریک اور اس سے منسلک انجمنوں کے پندرھویں اجلاس کے نام پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پیارے جوانو
انبیاء الہی اور ان کے سچے پیروکار ہمیشہ عدل و انصاف کے علمبردار رہے ہیں۔
اور اس علم کے سائے میں انبیاء الہی کے پیرو کاروں کی جد وجہد ہر دور میں سب سے اہم اور سچی علامت ہے۔ اس حیات بخش حرکت کے تمام شرائط کے ساتھ جس چیز کی سب سے اہم ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ سب سے پہلےاس بات پر توجہ رکھنی چاہیے کہ لوگ حق کے اس نعرے کودوسرے اہداف و مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں۔ اور دوسرے یہ کہ انصاف طلبی کے نام پر غفلت یا جہالت کی بنا پر غیر منصفانہ حرکت انجام نہ پائے۔آپ عزیزوں اور تمام انجمنوں کے لئے خداوند متعال کی بارگاہ سے صبر و بصیرت طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
22مرداد1387