رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر عظيم الشان (ص) کی بعثت کی مناسبت سے فوجی ، انقلابی ، تعزیراتی اور عام عدالتوں سے تین ہزار چوراسی سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں تخفیف اور بخشش یا سزا تبدیل کرنے کی درخواست سے موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے ایک خط میں ایسے 3084 سزایافتہ افراد کی سزاؤں میں تخفیف یا بخشش یا سزا تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی جنکی فائلوں کا جائزہ تخفیف و بخشش کمیشن میں مکمل ہوچکا تھا رہبر معظم نے ان کی اس درخواست سے موافقت کی ہے۔