ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

ایران اور شام نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اچھی کامیابیاں حاصل کی ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام کے صدر بشار اسد اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو مضبوط و مستحکم قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم حافظ اسد نے ایران اور شام کے روابط کو اتنی اچھی اورمضبوط بنیادوں پر استوار کیا کہ ان میں خلل پیدا کرنے کی بہت سی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک کے اچھے روابط کا سلسلہ جاری ہے۔

رہبر معظم نے شام کے صدر سے مخاطب ہوکر فرمایا: آپ نے بھی مرحوم حافظ اسد کی سیرت پر خوب عمل کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اچھے روابط اسی روش پر عمل کرنے کا نتیجہ ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور شام کے مقام کو ماضی کی نسبت بہت بہتر قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران اور شام نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اچھی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

رہبر معظم نے امید کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ شام کے صدر کا تہران کا دورہ اور اس میں انجام پانے والے معاہدے تمام میدانوں میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے کا باعث بنیں۔

اس ملاقات میں صدر احمدی نژاد بھی موجود تھے شام کے صدر بشار اسد نے ایران اور شام کے روابط کو مضبوط اور اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا: مجھے بہت خوشی و مسرت ہے کہ یہ ملاقات ایسے شرائط میں انجام پارہی ہے کہ ایک طرف ہم لبنان میں اسلامی مقاومت کی عظيم کامیابیوں اور فلسطین میں حماس کے مضبوط و مستحکم مقام کا مشاہدہ کررہے ہیں اور دوسری طرف ہمارے دشمن اس وقت بہت ہی کمزور پوزیشن میں ہیں۔

اسی طرح شام کے صدر بشار اسد نے ایران کے صدر کے ساتھ اپنے مذاکرات کو بہت ہی مفید اور مؤثر قراردیا۔

700 /