حسینیہ امام خمینی (رہ)میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں مولی الموحدین حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
رہبر معظم کی امامت میں نماز ظہر ادا کرنے کے بعد یہ مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ذاکرین اہلبیت (ع) نے حضرت علی (ع) کے غم میں مرثیہ اور نوحہ خوانی کی ۔