ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم نےونزوئلا کے صدر سے ملاقات میں فرمایا:

امریکہ کی ہیبت ختم ہوچکی ہے

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عصر کے وقت ونزوئلا کے صدر جمہوریہ سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کے تمام مستقل ممالک اتحاد کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے اپنی طاقت میں اضافہ کریں اور پوری امید کے ساتھ اپنی قوم و ملت کے منافع کا دفاع کریں۔

رہبر معظم نے فرمایا: ایران اور ونزوئلا کو نقصان پہنچانے میں امریکہ کامیاب نہیں ہوسکا اس لئے کہ جمہوری اسلامی ایران اور ونزوئلا دونوں مستقل اور آزاد ملک ہیں اور دونوں کا دار ومدار عوام کے اوپرہے لہذا انکا باہمی تعاون ایک طبیعی امر ہے اور دونوں ممالک کو اپنے روابط کو مستحکم بنانا چاہیے۔

رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ مستقل ممالک کو نقصان پہونچانے میں سرگرم عمل ہے اور دنیا کی استبدادی طاقتیں اپنی ہیبت کی وجہ سے دوسرے ممالک کی ترقی و پیشرفت روکنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن یہ بات مسلم ہے کہ آج امریکہ کی ہیبت کافی حد تک ختم ہوچکی ہے اور امریکہ اپنے سیاسی مسائل میں بہت زیادہ مشکلات میں گرفتار ہوگیا ہے لہذا دنیا کے سبھی آزاد ممالک کو اس حقیقت کی طرف توجہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور باہمی روابط کو فروغ دینا چاہیئے

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دونوں ممالک کے باہمی روابط اور تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کی موجودہ ظرفیت کو مد نظر رکھتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔

اس ملاقات میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر جناب احمدی نژاد بھی موجودتھے ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویزنے تہران کے اپنے اس دوسرے دورے پر خوشحالی کا اظہار کرتے ہوئے جمہوری اسلامی ایران کو دیگر ممالک کیلئے نمونہ عمل قراردیتے ہوئے کہا: دونوں ملکوں کے درمیان تیل، گیس ، پیٹروکیمیکل اور مختلف امور کے سلسلہ میں جو متعدد معاہدے انجام پائے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ تہران اور کاراکاس سنجیدگی کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینےکے لئے کوشاں ہیں۔

جناب ہوگو شاویز نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ آخری چند برسوں میں لاطینی امریکہ میں سیاسی مسائل میں کافی حدتک تبدیلی آئی ہے اور چند ملکوں میں امریکہ کی مخالف اور مستقل حکومتیں قائم ہوئی ہیں اوریہ اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ امریکی سامراج آج رو بہ زوال ہے اور دنیا کے آزاد اور مستقل ممالک خوشحالی کے ساتھ اپنے مستقبل کی سمت گامزن ہیں۔

700 /