ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے:

حضرت امام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی کی مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

14 خرداد حضرت امام خمینی (رہ) کی جانسوز رحلت اور سرافراز امت کے بے پناہ غم واندوہ کا دن پہنچ گیا ہےاور امام خمینی (رہ) کی عظیم اور بے مثال شخصیت کا یہ حق ہے کہ سب سے برگزیدہ انسان ، سب سے ذہین انسان اور سب سے پاک و پاکیزہ ارواح وقلوب کے مالک افراد ان کی تعظيم و تکریم کے احساس سے سرشار ہوں۔

اس عظیم شخصیت کی برسی کے موقع پر ، ایک بار پھر امت اپنے عزیزامام ، مقتدی اور پیشوا کی یاد اور ان کے احترام و تکریم کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد کرکے ان کے جاودانہ اصولوں کے ساتھ تجدید عہد کررہی ہے۔

اسی مناسبت سے آج رات قم کی مسجد اعظم میں نماز مغرب و عشاء کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر کی طرف سے مجلس عزا منعقد کی جائےگی۔

دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

700 /