رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے فوجی ، انقلابی اور عام عدالتوں سے 3510 سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں تخفیف اور بخشش کی درخواست سےموافقت کی ہے۔عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے ایک خط میں3510 افراد کی سزاؤں میں کمی یا معاف کرنے کی درخواست میں کہا تھا کہ ان کی فائل پرعفو و بخشش کمیشن میں غور و خوض کیا گیا جس کے بعد انھیں اسلامی رافت کا مستحق قراردیا گیا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست سے موافقت فرمائی ہے۔