ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم نے سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر اور رابطہ عامہ کےنائب سربراہ کومنصوب کیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے الگ الگ حکمناموں میں میجرجنرل پاسدار " سید محمد حسین زادہ حجازی" کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ڈپٹی کمانڈر اورمیجرجنرل پاسدار " جمال الدین آبرومند " کو رابطہ عامہ کا نائب سربراہ مقرر کیا ہے۔

حکمناموں کا متن حسب ذيل ہے:

" بسم اللہ الرحمن الرحیم

میجرجنرل پاسدار سید محمد حسین زادہ حجازی

سپاہ پاسداران کے سربراہ کے مشورے اور آپ کے سابقہ گرانقدر خدمات و تجربات کی روشنی میں جنابعالی کو " سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ڈپٹی کمانڈر " منصوب کرتا ہوں۔

امید ہے کہ سپاہ کو سونپے گئے وظائف کی انجام دہی اور سپاہ کے سربراہ کے نقطہ نگاہ کو مد نظر رکھتے ہوئےسنجیدگی اور جد وجہد کا عملی نمونہ پیش کریں گے۔

میجر جنرل پاسدار مرتضی رضائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اس منصب پر رہ کرگرانقدر خدمات انجام دی ہیں ۔

خداوند متعال کی بارگاہ سے سب کی توفیق کا طلب گار ہوں . "

میجرجنرل پاسدار جمال الدین آبرومند

سپاہ پاسداران کے سربراہ کے مشورے اور آپ کے گذشتہ مفید وگرانقدر تجربات کی روشنی میں آپ کو" سپاہ پاسداران کے رابطہ عامہ کے نائب سربراہ " کے عہدے پر منصوب کرتا ہوں ۔

امید ہے کہ سپاہ پاسداران کے سربراہ کے نقطہ نگاہ کو مد نظر رکھتے ہوئے سپاہ کے مختلف شعبوں میں ماہرانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مفید اور کارآمد راہیں ہموار کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

میجر جنرل حجازی کی اس سلسلے میں تلاش و کوشش کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خداوند متعال کی بارگاہ سے سب کی توفیق کا طالب ہوں۔

سید علی خامنہ ای

2/3/1387

700 /