رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفترسے جاری ہونے والے بیان میں رہبر معظم کے صوبہ فارس اور شیراز کے 9 روزہ سفرکےدوران اس صوبہ کے مؤمن ، انقلابی اورہنرمندعوام کے مہر ومحبت کے جلوؤں سےسرشاراور ولولہ انگیزاستقبال پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ قومی اور مقامی حکام کی مسلسل اور پیہم جد وجہد اور خداوند کریم کے فضل و کرم سے صوبہ فارس کا مستقبل مزید درخشاں ہوجائے گا۔
بیان کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیراز" ایرانی سرزمین کے ادب ، ہنر، ثقافت اور علم کا درخشاں نگین " اور صوبہ فارس "جلیل القدر امامزادوں ،مجاہد علماء ،گرانقدر شاعروں اور ادیبوں کی جگہ " نے رہبر معظم کے ہنرمندانہ استقبال میں اسلامی اور انقلابی جوش و ولولہ سے لبریزوشاندار نمونے پیش کئے اوراس صوبہ کے مؤمن و متدین اورہنر دوست عوام نے اپنی مہر و محبت کے بے مثال اور عشق و وفاداری کے یادگار جلوے رقم کئے۔
دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی اس "عزم و ارادہ و ایمان " پر خداوند متعال کا عاجزانہ شکر ادا کرتا ہے جو اس نے ایران کی عظیم عوام کو عطا کررکھا ہے لہذا شیراز اور صوبہ فارس کے مختلف شہروں کے تمام مہمان نواز طبقات اور عوامی اصناف ، صوبہ فارس میں رہبر معظم کے نمائندے اور شیراز کے امام جمعہ، جلیل القدر علماء ، شہداء اور جانبازوں کے اہلخانہ، خوش ذوق ، فہیم اور پرتلاش ممتاز و منتخب شخصیات، خوشفکر اوربااستعداد اساتذہ و طلباء، صوبے کے دلیر و مؤمن قبائل، صوبہ فارس میں سپاہ و بسیج اور پولیس کے شجاع جوانوں، گورنر اور مقامی حکام اور دیگر طبقات اور گروہوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے۔
بیشک رہبر معظم کا صوبہ فارس کا سفر اس صوبہ کی قابل فخر تاریخ کے صفحات پر یادگار اور جلی حروف میں باقی رہےگا اور خدا کے فضل اور اس صوبہ کے عوام کی بے شمار استعداد بالخصوص صوبہ کے مؤمن جوانوں کی ہمت کے سائے اور قومی مقامی حکام کی تلاش و کوشش اور درست منصوبوں کے نتیجے میں اس سفر میں منظور ہونے والے امور اچھے انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچیں گے جس سے صوبہ فارس کے متدین و مؤمن اور قدر شناس لوگوں کا مستقبل درخشاں اور تابناک بن جائے گا ۔