ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم نے ایک حکم میں:

حجۃ الاسلام آقائ جمال الدین میر محمدی کو وزارت دفاع کے سیاسی عقیدتی ادارے کا سربراہ مقرر کیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں جناب حجۃ الاسلام آقائ جمال الدین میر محمدی کو وزارت دفاع کے سیاسی عقیدتی ادارے کا سربراہ منصوب کیا ہے۔

حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام آقائ جمال الدین میر محمدی

گرانقدر تجربات اور لیاقت کے پیش نظر جنابعالی کو وزارت دفاع کے سیاسی عقیدتی ادارے کا سربراہ منصوب کرتا ہوں ۔

مرکزی کمانڈ کےسیاسی عقیدتی دفتر سے ہمآہنگی کے ساتھ وزارت دفاع کے ماہرین اور متعہد اہلکاروں کی معنوی سطح کو بلند کرنا مد نظر ہے۔

جناب حجۃ الاسلام آقائ حبیبی کی اس شعبے میں گرانقدر خدمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

خدا وند متعال کی بارگاہ سے سب کی توفیقات کا طلبگار ہوں ۔

سید علی خامنہ ای

4/2/1387

700 /