رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں صوبہ لرستان میں اپنا نمائندہ اورخرمآباد میں نیا امام جمعہ کا منصوب کیا ہے۔
حکم کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب مستطاب حجۃ الاسلام آقای حاج سید احمد میر عمادی دامت افاضاتہ
جناب حجۃ الاسلام آقای حسینی میانجی خرم آباد میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے کے بعد قم کے مقدس شہر کے لئے عازم ہیں لہذا میں جنابعالی کو صوبہ لرستان میں اپنا نمائندہ اور خرم آباد میں امام جمعہ منصوب کرتا ہے۔ صوبہ لرستان اور خرم آباد کے لوگ وفاداری، ایمان ، صداقت، استقامت اور پائمردی جیسی ممتاز صفات کے زيور سے آراستہ ہیں اور اس علاقہ کے لوگوں نےمختلف ادوار میں انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے اور بعد میں اس چیز کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے ۔جنابعالی جو علم و عمل کے زیور سے آراستہ اور سادات کے پاک خاندان سے منسوب اور وابستہ ہیں خدا وند متعال کی توفیق اور حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ کی عنایات کے سائے میں اس خطے کے عوام بالخصوص جوانوں کے لئے آگاہ ، ہمدرد و دلسوز راہنما ، صادق و امین مشیراور تجربہ کار اور دانااستاد ثابت ہونگے۔انشاءاللہ ۔
میں صوبہ لرستان کے عوام اور جنابعالی کے لئے خداوند متعال کی بارگاہ سے توفیقات اور کامیابی طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
27/فروردین /1387