رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شیراز کے حسینیہ شہداء میں ہونے والے دھماکے پرتعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رہپویان سینٹر میں افسوسناک اور غم انگیز حادثہ میں وصال کے بعض فریفتہ افراد کی شہادت اور بعض کے زخمی ہونے سے مجھے سخت دکھ اورصدمہ پہنچا ہے۔
اس تلخ اور دردناک حادثہ پر میں غمزدہ افراد کو تعزیت اور صبرکرنے والوں کو خدا وند متعال کے اس وعدہ کی یاد دلاتا ہوں جس میں ارشاد ہوتاہے: اولئک علیھم صلوات من ربھم ورحمۃ ۔
خداوند متعال کی بارگاہ سے دردمنداور غمزدہ دلوں کے لئے صبر و آرام ، شہداء و مرحومین کے لئے رحمت و غفران اور زخمیوں کے لئے شفاء عاجل طلب کرتا ہوں اور متعلقہ حکام سے تاکید کرتا ہوں کہ وہ اس حادثہ کی تحقیق میں اپنے منصبی فرض کو سرعت اور دقت کے ساتھ انجام دیں۔
والسلام علی عباد اللہ الصالحین
سید علی خامنہ ای
26/فروردین/1387