رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو تہران کے ایک ہسپتال میں آیت اللہ فاضل لنکرانی کی عیادت کی۔
رہبر معظم نے آیت اللہ فاضل لنکرانی کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کرتے ہوئے ان کے علاج کے سلسلےمیں ہونے والے اقدامات سےآگاہ ہوئے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے تمام وسائل سے استفادہ کرنے پر تاکید فرمائی۔