ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی طرف سے:

ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے نئے اراکین کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم کے ذریعہ ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے نئے اراکین کا تین سال کے لئےتقرر کیا ہے۔

حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے موجودہ اراکین کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر، پہلے حکم میں مذکورہ حقوقی شخصیات کے علاوہ ، ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے جدید ارکان کے طور پر مندرجہ ذيل افراد کو تین سال کی مدت کے لئے منصوب کیا جاتا ہے:

محترم آیات و حجج اسلام اور حضرات :

1۔ حاج شیخ احمد جنتی

2۔ ڈاکٹرغلام علی حداد عادل

3۔ ڈاکٹر حسن حبیبی

4۔ انجینئر میر حسین موسوی

5۔ ڈاکٹر احمد احمدی

6۔ ڈاکٹر علی شریعتمداری

7۔ ڈاکٹر رضا داوری

8۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

9۔ ڈاکٹر ایرج فاضل

10۔ ڈاکٹر محمد رضا عارف

11۔ ڈاکٹر مہدی گلشنی

12۔ ڈاکٹر علی لاریجانی

13۔ سید علی رضا صدر حسینی

14۔ ڈاکٹر محمد علی کی نژاد

15۔ محسن قمی

16۔ حسن رحیم پور

17۔ ڈاکٹر محمد رضا مخبر

18۔ ڈاکٹر صادق واعظ زادہ

19۔ علی اکبر صادقی رشاد

20۔ محمود محمدی عراقی

21۔ ڈاکٹر منصور کبکانیان

22۔ ڈاکٹر حسین کچوئیان

اس مدت سے متعلق نصائح اس حکم کے ساتھ منسلک ہیں۔

کونسل کے محترم اراکین کی دائمی توفیقات کو خدا وند متعال کی بارگاہ سے طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

15/2/1386

واضح رہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پہلے حکم کی روشنی میں ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کی حقوقی شخصیات میں تینوں قوا کے سربراہان ، ثقافت وارشاد اسلامی ، اعلی تعلیم و ٹیکنالوجی ، صحت اور تعلیم کے وزراء اور آئی آر آئی بی ، منصوبہ سازی اور مدیریت ،سازمان تبلیغات اسلامی ، یونیورسٹیوں میں نمائندگی ولی فقیہ ،یونورسٹی جہاد، خواتین کی سماجی کونسل اور آزاد یونورسٹی کے سربراہان اورپارلیمان میں تعلیم و تحقیق ، ثقافت اور صحت کمیشنوں کے سربراہان شامل ہیں۔

700 /