رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سترہ ربیع الاول میلاد النبی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے فوجی ، انقلاب اسلامی اورعام عدالتوں سے بعض سزا یافتہ مجرموں کی سزاؤں میں تخفیف اور بخشش کی درخواست سےموافقت کی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ شاہرودی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کے بند 11 کی روشنی میں 1535 سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کو معاف کرنے یا ان کی سزاؤں میں تخفیف کرنے کی درخواست کی تھی ان میں 1413 عام سزا یافتہ افراد اور 122 افراد کوموت کی سزا سنائی جا چکی تھی۔