رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پارلیمنٹ کے آٹھویں مرحلے اور خبرگان کونسل کے درمیانی مدت کےانتخابات کے آغاز کی ابتدائی ساعات میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں بیلٹ بکس نمبر 110 میں اپنا ووٹ ڈال دیاہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ووٹ ڈالنے کے بعد انتخابات کے دن کو ملک اور قوم کے لئے حساس اور فیصلہ کن دن قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام اپنے ووٹ اور عزم و ہمت کے ذریعہ قوہ مقننہ کے آئندہ چار سال کی ذمہ داری کو معین کریں گے ۔
رہبر معظم نےانتخابات میں شرکت کے لمحات کوبہت اچھے اور نیک لمحات قراردیتے ہوئے فرمایا: نیک کام کو بر وقت اور جلد انجام دینا چاہیے رہبر معظم نے عوام سے سفارش کی کہ وہ تہران اور دوسرے شہروں میں نمائندوں کے انتخاب میں اپنے پورے حق کا استفادہ کریں۔