ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

آج صبح:

قطر کے وزیر اعظم نے رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر سے ملاقات کی

 قطر کے وزير اعظم شیخ جاسم آل ثانی نے تہران کے دورے کے دوران رہبر معظم کے نام امیرقطر کے پیغام کو رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر ولایتی کو پیش کیا ہے۔
اس ملاقات میں ڈاکٹر ولایتی نے جمہوری اسلامی ایران اور قطر کے باہمی روابط کو خوب توصیف کرتے ہوئے کہا:  علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا علاقے کی سلامتی کے لئے بہت ہی اہم ہے جس کی بنا پر بیرونی طاقتیں علاقائی عوام کے مفادات پر طمع کی نظر نہیں رکھ سکیں گی۔
 قطر کے وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات میں قطر اور ایران کے درمیان باہمی روابط کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور قطر کے تعلقات دوسرے عربی ممالک کے لئے بہترین نمونہ ہیں قطر کے وزير اعظم نے قطر کےعرب سربراہی اجلاس میں ایران کے صدر احمدی نژاد کی شرکت کو اہم قراردیتے ہوئے کہا: قطر دونوں ممالک کے باہمی روابط کو توسیع دینے کا خواہشمند ہے ۔

قطر کے وزير اعظم نے کہا: فلسطین ، لبنان اور عراق کے بارے میں ایران اور قطر کے نظریات مشترک ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعہ فلسطینی عوام کی مشکلات اور لبنانی اختلافات کو دور کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

700 /