حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر تہران یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء نے نماز مغرب و عشاء رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کرنے کے بعد مجلس عزاداری میں شرکت کی۔
تہران یونیورسٹیوں کےہزاروں طلباءکی مختلف انجمنیں آج سہ پہر تہران یونیورسٹی سے حسینیہ امام خمینی(رہ) کی طرف جلوس کی شکل میں روانہ ہوئیں اور حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم کی موجودگی میں امام حسین (ع) کی مجلس عزا میں شرکت کی ۔طلباء نے حضرت امام حسین(ع) ، کربلا کے شہیدوں اور اسیروں کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور وفاداری کا اعلان کیا۔
مجلس عزا میں خطیب اور مرثیہ خواں حضرات نے اہلبیت اطہار (ع) کے فضائل و مصائپ پر روشنی ڈالی ۔