کرمانشاہ میں نئے امام جمعہ کا تقرر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ مصطفی علما کو کرمانشاہ میں نیا امام جمعہ اور صوبہ میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب مستطاب حجۃ الاسلام و ذخر الاعلام آقای حاج شیخ مصطفی علما (دامت افاضاتہ)
کرمانشاہ میں کئی سالوں تک جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حاج شیخ حسین زرندی(دامت افاضاتہ) کی گرانقدر خدمات پر تقدیر و تشکر کرتے ہوئے جناب عالی کو اس شہر اور صوبہ میں امام جمعہ اور اپنا نمائندہ منصوب کرتا ہوں۔کرمانشاہ کی سرزمین غیور اور بہادر عوام کی سرزمین ہے جنھوں نے اپنی دلیری ، شجاعت اور سچے ایمان کی شہرت کو مختلف دوران میں خصوصاً دفاع مقدس کے دوران عملی طور پر پایہ ثبوت تک پہنچایاہے۔جنگ کے دوران حملہ آوروں کے مقابلے میں ان کی پائمردی و استقامت اور صبر تحمل ایرانی عوام کے تاریخی خاطرات میں ہمیشہ باقی رہےگا۔
جناب عالی کا تعلق بھی اسی خطے کے دلیر عوام سے ہےاور الحمد للہ آپ زیور علم و عمل سے آراستہ و پیراستہ ہیں اور جن ذمہ داریوں کو بزرگ علماء اپنے دوش پر لئے ہوئے ہیں ان سے آشنا ہیں اور اس علاقہ کے مخلص عوام بالخصوص جوان آپ کی معنوی ، اخلاقی اور سماجی خدمات سے بہرہ مند ہونگے۔ انشاءللہ
خدوند متعال کی بارگاہ سے آپ کی توفیق و تائید کا خواہاں ہوں ۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
سید علی خامنہ ای
1/ اسفند/ 1386