رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حزب اللہ کےمخلص و فداکار مجاہد شہید عماد مغنیہ کی دردناک شہادت پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ ، حزب اللہ کے سرافراز جوانوں اور لبنان کی تحریک مقاومت اور عوام کو مبارک باد اور تعزيت پیش کی ہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
برادر عزيز جناب حجۃ الاسلام آقای سید حسن نصراللہ
حزب اللہ کےمخلص و فداکار مجاہد شہید عماد مغنیہ کی شہادت خود اس کے لئے ایک عظیم کامیابی اور نیک سرانجام ہے جو ہمیشہ فی سبیل اللہ جہاد کے عشق و شوق سے سرشار رہتے تھےاور لبنانی عوام کے لئے ایسے دلیر اور شجاع فرزندوں کی پرورش وتربیت سرافرازی و سربلندی کا باعث ہے جو آزادی کے لئے ظالموں اور ستمگروں کے ساتھ بر سر پیکار ہیں۔
اس فداکار ، ممتاز اور آزاد مرد کا فقدان اگر چہ تمام شریف انسانوں اور اس کو جاننے والوں بالخصوص اس کے والدین ، بیوی ، بچوں ، اس کے دوستوں اور ساتھیوں کے لئے دردناک ہے ۔لیکن اس جیسے عظیم انسانوں کی موت وحیات میں ایسا ولولہ اور جذبہ ہوتاہے جو قوموں کو بیدار کرتا اور جوانوں کے لئے نمونہ عمل بنتا اور روشن وتابناک افق بنانے اور ان تک پہنچنے کی راہیں ہموار کرتا ہے۔
خونخوار اور جرائم پیشہ صہیونیوں کو جان لینا چاہیے کہ عماد مغنیہ جیسے شہیدوں کا پاک و مطہرخون سینکڑوں عماد مغنیہ پیدا کرتا ہےاور ظلم وفساد و بربریت کے مقابلے میں اپنی کوششوں اور جد وجہد کو دو چنداں کردیتا ہے اس عظیم شہید جیسے بڑے انسانوں نے اپنے مادی وسائل و زندگی و آرام کومظلوموں کا دفاع کرنے اور ظلم و ستم و استکبار کا مقابلہ کرنے کے لئے فدا کیاہےاور یہ ایسا عظیم عمل ہے جس کے سامنے تمام باشعور انسان سر تعظیم خم کردیتے ہیں۔
اس عظیم مجاہد اور راہ حق کے تمام مجاہدوں پر خداو ندمتعال کی رحمت و رضوان نازل ہو۔ میں اس عظیم شہادت پر آپ کو ، شہید کے محترم خاندان ، حزب اللہ کے سرافراز جوانوں ، مقاومت اور لبنانی عوام کو مبارک باد اور تعزيت پیش کرتا ہوں۔
والسلام علیہ و علیکم و رحمۃ اللہ
سید علی خامنہ ای
25 / بہمن /1386
مطابق 14/2/2008