ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم : ایران کی عوام اور اس کے منتخب نمائندے امن و صلح پسند ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ یزد کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں 8 سال تک دفاع مقدس میں مسلح افواج کی مجاہدت اور تلاش و کوشش کوایرانی عوام کے لئے بہت بڑا اور گرانقدر ذخیرہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام اقتداراورآمادگي کے سائے میں آرام اور امن کے ساتھ مختلف میدانوں میں ترقی و پیشرفت کی سمت گامزن رہے گی ۔
اس مراسم کے آغاز میں جمہوری اسلامی ایران کا قومی ترانا پیش کیا گیا اور رہبر معظم نےشہیدوں کی یادگار پر حاضر ہوکر ان بہادروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی ۔
اس کے بعد گراؤنڈ میں موجود سپاہ ، رضاکارفورس اور پولیس کے جوانوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو سلامی پیش کی اور رہبر معظم نے وہاں موجود جانبازوں سے محبت کا اظہار کیا ۔
اس مشترکہ پریڈ میں رہبر معظم نے اپنےخطاب میں 8 سالہ دفاع مقدس میں صوبہ یزد کی الغدیر یونٹ کی گرانقدر خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مسلح افواج کے اس گروہ کانام ہمیشہ سرافراز و سربلند ہے جس نے جنگ کے مشکل اور دشوار دنوں میں مجاہدت اور اخلاص کے اعلی نمونے پیش کئے ۔
مسلح افواج کے سربراہ نے ایرانی عوام کی عظیم شائستگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : ایران کے عظیم عوام ، حضرت امام (رہ) ، عظیم المرتبت شہداء اور انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف اس بات کے سزاوار ہیں کہ مسلح افواج روزبروز اپنی صلاحیتوں اورکوششوں میں اضافہ کرے ۔
رہبر معظم نے ایرانی عوام کی طرف سے "خدا پرستی و خداجوئی پر مبنی آزادی کے پرچم کی سربلند ی " کو امت اسلامی کے لئے ہدیہ قراردیتے ہوئے فرمایا: تاریخ ساز پیغامات کو فداکاری کے بغیر پہنچانا ممکن نہیں ہےاور ایران کی عظیم عوام نے قوی ایمان اور راسخ عزم کے سائے میں اس عظیم کام کو انجام دیا ہے ۔
رہبر معظم نے اقتدار ، خود باوری اور ایرانی عوام کی معنوی قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: کوئی بھی اس قوم اور اس کے منتخب نمائندوں میں جنگ طلبی کے علائم پیدا نہیں کرسکتا لیکن ایران کی امن و صلح پسند قوم ہر حملہ آور کو ایسا تاریخی اور عبرتناک درس دیا جائےگا جس کی بنا پر حملہ آور کے ذہن سے حملے کی فکر ہمیشہ کے لئے نابود ہوجائے گی۔
رہبر معظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے مسلح افواج کی پیشرفت و ترقی ، نظم و انسجام پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تاکید فرمائی : ایرانی عوام اور مسلح افواج اپنی آمادگی و اقتدار کو بیداری و ہوشیاری کے طور پربرقراررکھیں اور اس کو قوت بہم پہنچائیں ۔
اس تقریب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری نے رپورٹپیش کرتے ہوئے کہا : مسلح افواج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ، فوج ، رضاکار فورس علاقے میں دشمن کی تمام حرکات و سکنات کو زیر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انقلابی مدیریت ،و جدیدترین وسائل کے ساتھ اسلام و انقلاب کے لئے ہر قسم کی فداکار کرنے کے لئے آمادہ ہیں ۔
صوبہ یزد میں سپاہ کے کمانڈر محمد علی اللہ دادی " سپاہ یزد اور الغدیر یونٹ کے سینئر کمانڈر " نے بھی صوبہ یزد کے چار ہزار شہید وں کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے صوبہ یزد میں مسلح افواج کی سرگرمیوں کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کی ۔
الغدیر چھاؤنی میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے اختتام پر گراؤنڈ میں موجود دستوں نے رہبر معظم کو سلامی پیش کرتے ہوئے عبور کیا ۔
700 /